مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے چین میں متعین سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
جمعرات کی علی الصبح ’ٹویٹر‘ پر ایک مختصر ویڈیو کلپ میں دونوں وزراء نے ایک ساتھ بیٹھنے سے پہلے مصافحہ کیا۔ یہ ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی۔
میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے "ایک وسیع ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے وفود بھی شامل تھے‘‘۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون اور معاہدوں کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ